چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز شامل کی گئیں، ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی

Share

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اےنے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی۔اعلامیے کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں ویڈیو جعلی ہے،

اعظم سواتی سے منسوب ویڈیو اور آڈیو کا تفصیلی تجزیہ کیاگیا، ویڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم فارنزک تجزیہ کیا گیا ہے اور یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل معیار کے فارنزک سے ثابت ہوا ہے ویڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے، چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز اس میں شامل کی گئیں اور فوٹوشاپ کی گئی۔ایف آئی اے نے بتایا کہ اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں، اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے، اعظم سواتی تحریری درخواست دیں اور اپنے تمام تحفظات دیں۔ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ بظاہرجعلی ویڈیو سینیٹر اعظم سواتی کو بدنام کرنے کیلئے پھیلائی گئی۔خیال رہے کہ اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھاکہ میری اور میری اہلیہ کی ویڈیو میری اہلیہ کوبغیرکسی نمبرکےفون پر بھجوائی گئی۔رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی یہ بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔انہوں نے کہا کہ یہ وڈیو کوئٹہ سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز میں ان کے قیام کی ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد میری اہلیہ، بیٹی اور پوتیاں ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *