’سیکیورٹی خدشات :190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

Share

اڈیالہ جیل حکام نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آبادکے جج ناصرجاوید رانا نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرناتھی۔ اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ملتوی کرنےکی استدعا ہے۔جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل صوبہ کی حساس ترین جیل ہے، اڈیالہ جیل میں اہم سیاسی شخصیات قید ہیں، سیکیورٹی خدشات کےباعث سماعت ملتوی کی جائے۔جیل حکام کے مطابق میانوالی، ڈی جی خان، راولپنڈی، اٹک جیل کوتھریٹس ہیں۔ واضح رہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش ہونا تھا۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …