سرگودھا میں دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Share

سرگودھا کے نواحی علاقے میں دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاکتیں ملبے میں دبنے کے باعث ہوئیں۔چار افراد اب تک ملبے میں دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق دھماکا سرگودھا کے ایک نواحی علاقے میں واقع مکان میں ہوا۔ دھماکے کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔ دھماکے کے فوراً بعد امدادی کارروائی میں اہلِ علاقہ نے بھی حصہ لیا۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …