روسی وزارت دفاع کے سینئر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

Share

روسی وزارت دفاع کے ایک اور سینئر افسر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف (Yuri Kuznetsov) ایک ماہ کے دوران دوسرے بڑے افسر ہیں جنہیں اس الزام کا سامنا ہوا ہے۔گرفتار جنرل یوری کزنیتسوف وزارت دفاع میں مرکزی پرسنل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے، ان پر سن دو ہزار21 سے سن دو ہزار 23 کے درمیانی عرصے میں 30 ملین روبل سے زیادہ رشوت لینے کا الزام ہے۔اس وقت وہ جنرل اسٹاف کی جس ڈائریکٹوریٹ کےسربراہ تھے جو ٹیکنیکل انفارمیشن سیکیورٹی سے متعلق ہے۔چھاپے کےدوران ان کے قبضے سے سو ملین روبل، سونے کے سکے، مہنگی گھڑیاں اور دیگر لگژری اشیا برآمد کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ کزنیتسوف کی گرفتاری کا نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کی گرفتاری سے تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کزنیتسوف کو پندرہ برس قید کا سامنا ہے۔

Check Also

میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کے پاس کئی …