ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ حملہ، 3 افراد جاں بحق

Share

کچے کے علاقے گیل پور میں ڈاکوؤں نے گھر پرراکٹ حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔اس سے قبل گوادر سربند میں فش ہاربرجیٹی کے قریب رہائشی کوارٹرز پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی کے مطابق کوارٹرز میں سوئے 7 افراد کو دہشتگردوں نے بے رحمی سے قتل کردیا ہے، جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشیں اور ایک زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد اور زخمی شخص کا تعلق خانیوال سے ہے

Check Also

بھارتی فضائیہ کے افسر کی اپنی بیٹی سے کئ سال تک زیادتی

Share مجرم بھارتی فضائیہ کا سابق اہلکار ہے، جس نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی …