کرکٹ کھیلنے کے دوران نازک حصے پر گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا جاں بحق

Share

ان ڈور کرکٹ کھیلتے ہوئے زور دار شاٹ کے باعث گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا۔اس حوالے سے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس کے مطابق 11 سالہ لڑکا شوریا گیند کرواتا ہے لیکن بیٹر کے زوردار شاٹ سے بچ نہیں پاتا اور گیند اس کے جسم کے نازک حصے پر لگتی ہے جس سے وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر جاتا ہے۔انڈور گراؤنڈ میں موجود دیگر بچوں نے قریب موجود نوجوانوں سے مدد لینے کی کوشش کی اور اسے اسپتال پہنچایا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بچے کو مردہ قرار دے دیا

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …