نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

Share

لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مطالبات پر خاموشی ہے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پنجاب بھر کے تندور بند کر دیں گے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔ نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے۔نان بائی ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے ، ایک ماہ انتظار کرلیا مزید نہیں کریں گے

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …