
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) راولپنڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آویئرانٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی سی ٹی ڈی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو اہم دہشت گرد ہلاک ہوئے، راولپنڈی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے۔دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گردوں سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرینڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved