بلوچستان کے 800 سرکاری اساتذہ کو برطرف کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

Share

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 800 اساتذہ کو برطرف کرنےجارہے ہیں، اساتذہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پڑھانے کےلیے اسکول آنا پڑے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی نوکری نہیں بکے گی، اگر کسی نے نوکری بیچنے کی کوشش کی تو کارروائی ہوگی، بلوچستان میں سو فیصد میرٹ پر کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ہماری بچیاں آگے آئیں، یقین ہےراحیلہ حمیددرانی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم میں بہتری آئےگی، بلوچستان کےتعلیمی شعبے میں بہتری لارہےہیں، تعلیم کے شعبے میں کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

Check Also

ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Share قائدِ اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن مقرر …