
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ایف آئی اے کی درخواست خارج کرتے ہوئے ایف آئی اے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔سماعت جسٹس بابرستار نے کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کس کی ہدایت پر متفرق درخواست دائر ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے پر آئی بی سے جواب طلب کر لیا۔عدالت عالیہ نے ایف آئی اے کی درخواست خارج کردی جب کہ ایف آئی اے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ، بشریٰ بی بی اور وکیل لطیب کھوسہ کی آڈیو لیکس کیس کی درخواست اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو لیکس پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست یکجا کرکے سماعت کررہے ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved