نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم ابوظہبی سے گرفتار

Share

کرپشن کے مقدمے میں نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم کو ایف آئی اے انٹرپول نے ابوظہبی سے گرفتار کرلیا۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کے مقدمے میں نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا، ایف آئی اے نیب انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان حسین بدعنوانی اور کرپشن میں نیب کراچی کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف سال 2019ء میں ریفرنس درج ہوا تھا ملزم نے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو ابو ظہبی سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیا ملزم کو بعد ازاں امیگریشن حکام نے نیب کے حوالے کر دیا ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …