فرح گوگی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

Share

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ میں فرحت شہزادی کے بچوں کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انورحق پنوں کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ‏آپ کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روک سکتے ہیں؟ بچے آزاد اور خود مختار ہیں۔بعدازاں لاہورہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کے اجازت دے دی۔

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …