جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

Share

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، گورنر کے پی حاجی غلام علی نے جسٹس اشتیاق ابراہیم سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف لیا۔تقریب میں سیکرٹری قانون نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔حلف اٹھانے کے بعد گورنر حاجی غلام علی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …