علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

Share

کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ریلوےحکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ لگنے کا واقعہ رحیم یار خان میں فیروزہ کےقریب پیش آیا جس کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں 2 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …