صدر زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، اب 16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ ہو گیا ہے

Check Also

افواجِ پاکستان نے افغان طالبان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنا دی، 8 ڈرونز مار گرائے

Share افواجِ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے مبینہ طور پر ڈرونز کے …