شاہ نورانی حادثہ: وفاقی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا اظہار افسوس

Share

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شاہ نورانی روڈ پر زائرین سے بھرا کا ٹرک کھائی میں گرنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شاہ نورانی کے قریب روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جام غلام قادر اسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کی کراچی منتقلی اور سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت کی۔ترجمان نے کہا کہ کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر حب کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ شاہ نورانی روڈ پر زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …