ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 بچے انتقال کرگئے

Share

سانگھڑ میں 5 کمسن بچے ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے انتقال کرگئے۔سانگھڑ کےگاؤں نیاز بھٹی میں 3 روز کے دوران 5 کمسن بچوں کی اموات ہوئیں۔ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق بچوں کو اُلٹی،بخار اور ڈائیریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہےکہ بچوں کی اموات زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ کےمطابق ہینڈ پمپ کا پانی زہریلا ہے جس کو سِیل کردیاگیا ہے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …