مقدمہ قتل میں پیشی پر جانیوالے دو بھائی فائرنگ سے قتل

Share

بہاولنگر میں موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کھوڑا کھوہ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کی گئی، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، مقولین قتل کے مقدمہ پرپیشی کیلئے عدالت جارہے تھے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …