وفاقی وزیر چوہدی سالک بشام حملے میں ہلاک چینی انجینیئرزکی میتیں لیکر چین پہنچ گئے

Share

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدی سالک بشام خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چینی انجینیئرزکی میتیں لیکر چین پہنچ گئے۔چینی انجینیئرزکی میتیں پاکستان ائیرفورس کے طیارے سےچین کے شہر ووہان منتقل کی گئیں۔ اس سے قبل بشام خودکش حملے میں ہلاک 5 چینی انجینیئرز کے لیےنورخان ائیربیس پرپھول رکھنےکی تقریب میں صدرپاکستان، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے پھول رکھے گئے اور 30 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی انجینیئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تحقیقات کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …