تعلیمی دباؤ سے پریشان طالبہ خودکشی کیلئے نہر میں کود گئی

Share

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں 17 سالہ طالبہ نے نہر میں چھلانگ لگادی تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے طالبہ کی جان بچالی۔مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں طالبہ نے عباسیہ کینال میں چھلانگ لگائی۔ ہیڈ پنجند پر ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں نے طالبہ کو نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے بھی نہر میں چھلانگ لگادی اور لڑکی کی جان بچائی۔بعد ازاں پولیس نے لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا۔پولیس کو دیے گئے بیان میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی دباؤ کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھی جس کے باعث خودکشی کی کوشش کی

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …