گجرات : مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا

Share

گجرات میں 4 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زیرحراست ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ ہانڈہ کے قریبی جنگل میں پیش آیا، ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گجرات پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں زیر حراست ملزم شدید زخمی ہوا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم مجدس خاں ڈکیتی کے مقدمے میں زیر حراست تھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم مجدس کو اسلحہ کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …