پنجاب میں پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹرکے نتائج سے قبل فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر کے داخلے کھولنے کی ہدایت

Share

پنجاب میں پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹر کے نتائج سے قبل فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر میں داخلے کھولنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پنجاب میں نتائج سے پہلے گیارہویں اور تیرہویں میں داخلے کھولنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نتائج سے پہلے داخلہ کھولنے کا مقصد ذہین طلبہ کو سرکاری کالجز میں لانا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فرسٹ ایئر میں داخلہ نویں جماعت کے رزلٹ کی بنیاد پر ہوگا جبکہ تھرڈ ایئر میں داخلہ فرسٹ ایئرکے نتائج کی بنیاد پر ہوگا

Check Also

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی جاتی امرا میں نکاح کی تقریب

Share وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب …