گوجرانوالہ: عمران خان کےکنٹینر کی ٹکرسے14سالہ لڑکا جاں بحق، ورثا کا احتجاج

Share

کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کے بعد جاں بحق شخص کے ورثا نے گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے سامنے احتجاج کیا۔ عمران خان کی راہوالی میں تقریر کے روانگی کے بعد مظاہرین نے احتجاج کیا۔کنٹینر پر موجود گارڈز اور کارکنوں نے جاں بحق شخص کے ورثا کو ہٹانے کی کوشش کی۔کنٹینر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ لانگ مارچ کے لیے استعمال ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر نے ایک اور جان لے لی ہے۔گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر کو حادثہ پیش آیا ہے۔پی ٹی آئی کے کنٹینر سے ایک موٹرسائیکل سوار 14 سالہ لڑکا ٹکرا کر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

Check Also

بھارتی فضائیہ کے افسر کی اپنی بیٹی سے کئ سال تک زیادتی

Share مجرم بھارتی فضائیہ کا سابق اہلکار ہے، جس نے اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *