فیصل آباد کے نجی گرلز ہاسٹل میں طالبات کی خفیہ غیر اخلاقی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

Share

فیصل آباد میں نجی گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ طور پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی شکایت پر نجی ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ طورپر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔طالبہ نے شکایت کی کہ ہاسٹل کی انچارج خاتون کے بھائی نے اس کی واش روم میں نہانے کے دوران ویڈیو بنائی، ملزم موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے ایک سوراخ کے راستے خفیہ طور پر ویڈیوبنا رہا تھا کہ اس کی موبائل پرنظر پڑ گئی۔پولیس نے طالبہ کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر تھانہ ویمن میں مقدمہ درج کر کے ہاسٹل انچارج ہنزہ اور ویڈیو بنانے والے اس کے بھائی عمر کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Check Also

پاور ڈویژن کی 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے فیس ختم کرنے کی سفارش

Share وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت پر وزارت توانائی نے نیپرا سے 25 کلو واٹ …