قیدی نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی

Share

ملیر جیل کراچی میں قیدی نے ایڈز (ایچ آئی وی) کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی۔ترجمان وزیر جیل کے مطابق وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہےاور فوری طور پر تفتیش کی ہدایت کی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی عزیر خان جدون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، قیدی ایچ آئی وی کا شکار تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں تھا۔ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیرجیل سندھ علی حسن زرداری نے آئی جی سندھ کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔آئی جیل کو فوری تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …