لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی

Share

لاہور ہائی کورٹ نے ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔عدالت نے ماحولیات سے متعلق اسکول کے بچوں کو ہفتے میں ایک روز پریکٹیکل کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر نصاب سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق ٹائر جلانے والے تمام یونٹس کی بجلی منقطع کر دی ہے، لیسکو اہلکاروں کو درخت کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ لیسکو نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …