ماؤتھ فریشنر سے 5 افراد کی حالت غیر، ہسپتال داخل

Share

بھارتی شہر گروگرام میں ماؤتھ فریشنر کھانے سے 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں خون کی الٹیاں لگ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 5 میں سے 4 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس میں درج شکایت کے مطابق گریٹر نوائیڈا کے ایک رہائشی انکیت کمار نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور 4 دوستوں کے ہمراہ سیکٹر 90 میں لافورسیٹا کیفے میں ہفتے کے روز ڈنر پر گیا۔مذکورہ شخص نے بتایا کہ ڈنر کے بعد ویٹر ماؤتھ فریشنر لایا جسے پانچوں افراد نے کھایا جس کے فوری بعد ان کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا، اسپتال میں متاثرہ افراد میں سے ایک نے ڈاکٹر کو ماؤتھ فریشنر کا پیکٹ دکھایا جس پر ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ ڈرائی آئس ہے۔ڈاکٹر نے کہا یہ ایک تیزاب ہوتا ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے جب کہ پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Check Also

ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگا کر زمین پر واپس آگیا

Share امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگانے …