لانگ مارچ کے دوران شاہ محمود قریشی سر پر چوٹ لگنے سے زخمی

Share

پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق شاہ محمود قریشی گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے کنٹینر پر سوار تھے کہ اُن کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق پی ٹی آئی وائس چیئرمین کو سر پر چوٹ آنے کے بعد موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، سر پر معمولی چوٹ آئی ہے، کنیٹنر کے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے خطاب ختم کرکے میری خیریت بھی دریافت کی ہے۔

Check Also

گردوارہ کے سابق صدر راجندر سنگھ اٹلی میں فائرنگ سے ہلاک

Share اٹلی کے شہر کَوُو میں گردوارہ ماتا صاحب کور کے سابق صدر راجندر سنگھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *