تحریک انصاف کا لانگ مارچ، یومیہ43لاکھ کے اخراجات کاانکشاف

Share

پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ پر روزانہ ہونے والے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر روزانہ 43 لاکھ روپے خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، صرف کوریج پلان پر 13 لاکھ یومیہ خرچ ہو رہے ہیں سیٹلائیٹ سے انٹرنیٹ اور ڈی ایس این جیز کے ذریعے کوریج ہو رہی ہے، لاہور کے نامعلوم مقام پر لائیو ٹرانسمیشن کا سسٹم لگا کر دکھایا جا رہا ہے۔ لانگ مارچ کے لگائے گئے دو ساؤنڈ سسٹمز پر 5 لاکھ اور جنریٹرز کے 2 ٹرکوں پر روزانہ 3 لاکھ روپے کا خرچ آ رہا ہے۔ لانگ مارچ کی سیکیورٹی، آپریشنز اسٹاف، بینرز، بل بورڈز، ٹرانسپورٹ پر یومیہ خرچ 10 لاکھ روپے ہے۔ 7 روز کی میڈیا کوریج کے سیٹلائٹ سسٹم کے لیے سوا کروڑ روپے طے ہوئے تھے۔لانگ مارچ کے پانچویں روز تک 2 کروڑ 15 لاکھ خرچ ہو چکے ہیں، مارچ ایک ہفتہ بڑھانے سے اخراجات ڈبل ہوجائیں گے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *