سائفر اور توشہ خانہ کیس: عمران خان کی دونوں اپیلوں پر ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ تشکیل

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی دونوں اپیلوں پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار ہائیکورٹ نے پیر کو عمران خان کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی ہیں جس پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ سماعت کرے گا، اس کے علاوہ سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ادھر بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، عمران خان، شاہ محمود اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کرے گا جب کہ سماعت میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنی جائیں گی

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …