سانحہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار

Share

لاہور ہائیکورٹ نے 9 سانحہ مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ کے رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا جبکہ جیل ٹرائل صاف اورشفاف نہیں ہوسکتا۔جسٹس علی باقر نجفی نے قرار دیا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق جاری کیا گیا ہے،اگر جیل ٹرائل میں کوئی غیر قانونی چیز ہے تو ثابت کی جائے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …