بشریٰ بی بی اڈیالا جیل سے بنی گالا منتقل، عمران خان کی رہائشگاہ سب جیل قرار

Share

احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا منتقل کردیاگیا۔احتساب عدالت نے آج توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ گرفتاری دینے خود اڈیالا جیل پہنچی تھیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق بشری بی بیٰ کو اڈیالا جیل سے بنی گالہ منتقل کردیاگیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی بنی گالا میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہےسپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی درخواست پربنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے سزا یافتہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …