پیر یا منگل کو بارش کا امکان

Share

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث شہر میں سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر اور منگل کو کہیں کہیں بوندا باند اور ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں شمال اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں صبح میں ہلکی دھند رہنے کا بھی امکان ہے

Check Also

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ،جھنگ میں ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری

Share دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعدجھنگ میں بھی ممکنہ سیلاب …