عمران خان کے خلاف جیل میں سائفرٹرائل کالعدم قراردینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سُپریم کورٹ میں چیلنج

Share

حکومت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جیل میں سائفرٹرائل کالعدم قراردینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سُپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔وفاق کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا21 نومبر2023 کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل کیلئے قائم خصوصی عدالت کوکالعدم قراردیاجبکہ ہائیکورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیارنہیں ہے۔اس کے علاوہ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے،آئی جی، ڈی سی،چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے وکیل راجا رضوان عباسی کے توسط سے دائر کی جانے والی اس درخواست میں عمران خان اور جج ابو الحسنات کو فریق بنایا گیا ہے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …