باجوڑ میں پولیو ٹیم کی گاڑی پر فائرنگ، ڈاکٹر اور ڈرائیور زخمی

Share

باجوڑ میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر عبدالرحمٰن کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈاکٹر اور ڈرائیو زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمٰن فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے فوری پشاور منتقل کرنا ہوگا۔اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کا ڈپٹی کمشنر باجوڑ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے چیف سیکریٹری کو زخمی ڈاکٹر کو پشاور منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے

Check Also

انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

Share انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن کرنسی …