آگ لگنے والے جاپانی مسافر طیارے کے اندر کی ویڈیو سامنے آگئی

Share

آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والے جاپانی ایئر لائن کے مسافر طیارے کے اندر کی ویڈیو سامنے آگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ٹوکیو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والے مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔اب اس حوالے سے سوشل میڈیا پر طیارے کے اندر کی ایک ویڈیو

سامنے آئی ہے جو کہ ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ہےطیارے کے باہر آگ لگنے کے بعد اندر موجود مسافروں نے دھوئیں کے باعث ماسک پہن لیے تھے جبکہ کچھ دیر بعد طیارے کے اندر افرا تفری بھی مچ گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز طیارے میں 367 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا تھا

Check Also

سعودی ولی عہد کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ، غیرملکی سربراہان شریک

Share سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ …