الیکشن کمیشن افسران کی عام تعطیل سمیت ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ

Share

الیکشن کمیشن نے افسران کی عام تعطیل سمیت ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن افسران کی 23 دسمبر کو چھٹی کرنے کے حوالے سے نوٹس لے لیا ہے، اور افسران کے لئے سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔سرکلر کے مطابق الیکشن کمیشن افسران کی انتخابات تک پبلک ہولی ڈے سمیت ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے چھٹی کرنے والے افسران کو وارننگ دے دی ہے، اور سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 19 گریڈ اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران اسٹیشن چھوڑنے سے پہلے اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …