پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور تیار، اعلان آج متوقع

Share

پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا اعلان27دسمبر کو متوقع ہے . پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور تیار کر لیا گیا ہے توقع ہے کہ اس کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو آج 27 دسمبر کوکریں گے، پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا منشور کتابچے کی صورت میں تیار کیا گیا ہے جس میں اس کی سابق حکومت کی کامیابیوں کو حصہ بنایا گیا ہے جس میں سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا توسیع پلان، یوتھ کارڈ، مزدور اور کسان کارڈ کی توسیع جیسے پروگرام شامل ہیں۔منشور میں بلاول آئے گا روزگار لائے گا کا نعرہ بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ تخفیف غربت، سماجی تحفظ، بجلی پیداوار، روزگار میں اضافے اور کاروباری صنعت کیلیے سبسڈیز پیکجز بھی منشور کا حصہ بنائے گئے ہیں

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …