پی ٹی آئی رہنما کو شارجہ سے واپس آتے ہوئے ملتان ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا

Share

تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کو شارجہ سے واپس آتے ہوئے ملتان ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔انہوں نے عام انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا رکھے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق چوہدری نعیم کے خلاف پلاٹ پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہے جس کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت پر تھے۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …