شہباز شریف نے این اے 132 قصور سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

Share

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے قصور سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔عام انتخابات 2024 کے لیے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، شہبازشریف نے این اے 132 قصور سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اور پنجاب اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات جمع کروائے۔خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتوں کی نشستوں پر کاغذات کی تفصیلات جاری کردی گئی۔قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 106 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ خواتین کی صوبائی اسمبلی نشستوں پر363 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اقلیتوں کی نشستوں پر 93 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر ہے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …