میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کی قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں

Share

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کی قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کا مقدمہ ڈیفنس اے پولیس نے میرا کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نے گھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی، چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …