امریکی صدر کے قافلے کی گاڑی سے کار ٹکرا گئی

Share

امریکی صدر جوبائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی سے ایک کار ٹکرا گئی، حادثے میں صدر اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ڈیلور میں صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپسی جانے کی تیاری کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت صدر ابھی گاڑی میں سوار نہیں ہوئے تھے، اور وہ محفوظ ہیںخبر رساں اداروں کے مطابق کار ٹکرانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے سیاہ فام ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکار صدر بائیڈن کو بحفاظت اپنے ساتھ لے گئے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …