شادی کیلئے پرانی شیروانی کیوں دی؟ دلہا عدالت پہنچ گیا

Share

شادی کی تقریب کے لیے پرانی شیروانی دیے جانے پر راولپنڈی کا شہری عدالت پہنچ گیا۔شہری عثمان شبیر نے فیشن ہاؤس کے مالک کو 5 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس کے متن کے مطابق فیشن ہاؤس کے مالک نے نئی شیروانی تیار کرنے کے لیے 20 ہزار روپے مانگے اور تیاری کی مد میں 15 ہزار روپے بطور ایڈوانس ادا کیے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیشن ہاؤس کے مالک نے نئی کے بجائے پرانی شیروانی تھما دی، فیشن ہاؤس کے مالک نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005ء کی خلاف ورزی کی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے فیشن ہاؤس کے مالک کو 2 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔متاثرہ شہری نے 8 ستمبر کو فیشن ہاؤس کو نئی شیروانی کی تیاری کا آرڈر دیا تھا

Check Also

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کردیا گیا

Share وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا …