نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

Share

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہوگا۔نیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے ملزم ہیں، نیب سیکشن 24 اے کے تحت فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی مقامی عدالت نےفراڈ کیس میں گرفتار فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی تھی

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …