راولپنڈی: پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Share

راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ سے مقدمات میں مطلوب 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق پولیس نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …