العزیزیہ ریفرنس: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا، نوازشریف ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونگے۔

یاد رہے کہ عدالت نے نیب پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، گزشتہ سماعت پر عدالت نے کیس ریمانڈ بیک کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

نیب کے دلائل مکمل ہونے کی صورت میں آج ہی اپیل پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …