اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت خارج

Share

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت خارج کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہر گل نے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔واضح رہے کہ اسد عمر کے خلاف عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کرنے کے الزام میں لاہور کے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے دیگر مقدمات میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر عظمی خان اور علیمہ خان حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جبکہ اسد عمر کی جانب سے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسد عمر اسلام آباد کی دہشت گری عدالت میں کیسز میں مصروف ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اسد عمر سے اسلام آباد کی دہشت گردی عدالت کی حاضری رپورٹ طلب کرلی اور تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …