عظیم کرکٹر بننے کیلئے وسیم اکرم کا حارث رؤف کو مشورہ

Share

پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے حارث رؤف کو مشورہ دیا ہے کہ عظیم کرکٹر بننا ہے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی چاہیے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آج کل وائٹ بال کے کئی اسپیشلسٹ کرکٹرز ہیں، ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے، 8 اوورز کا اسپل کروانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں آپ 4 اوورز کروا کر فائن لیگ پر صرف فیلڈنگ کرتے ییں، ٹیسٹ کرکٹ ایک لمبی ریس جیسا ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شان مسعود کے لیے یہ دورہ مشکل ہوگا، یہ کسی بھی نوجوان کپتان یا ٹیم کے لیے مشکل دورہ اور بڑا امتحان ہوگا نیا کپتان، نئی منیجمنٹ سب کے لیے وقت لگے گا

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …