طالبہ کی اسکول میں فائرنگ سے 2 طلبہ ہلاک، 4 زخمی

Share

روسی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 طلبہ ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق روسی شہر بریانسک کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب 14 سالہ طالبہ اپنے ہمراہ شاٹ گن اسکول لے آئی اور اس نے ساتھی طلبہ پر گولیاں چلا دیں۔واقعے کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ نے خود کو گولی مارنے سے قبل دیگر ساتھیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 2 طالب علموں میں سے ایک فائرنگ کرنے والی 14 سالہ طالبہ ہے جبکہ زخمی ہونے والے 4 طالب علموں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام فائرنگ کا مقصد جاننے کے لیے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …