دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر

Share

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے۔لاہور میں آج صبح 8 بجے سے پہلے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 211 ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث شہر کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے جب کہ شدید دھند کے باعث برھان سے صوابی تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 229 ہے، شہر اور گرد و نواح میں اسموگ کا سلسہ تھم نہ سکا، اسموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اورگلے میں انفیکشن کی شکایات ہیںدوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پانچواں نمبر ہے۔لاہور میں طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک لگانے کی ہدایت کی ہے۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …